Subha taiba main hoe naat mp3

Subha taiba main hoe naat mp3 play online & download. Large collection of Islamic naats shareef, download and listen online naat mp3 Online naats, hamds, bayan,lyrics & quran audios.


Audio:Subha taiba main hoe naat mp3

Artist: Haji Muhammad Mushtaq Qadri
Page views 156

Lyrics

  • صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا
  • صدقہ لینے نور کا آیا ہے تارا نور کا
  •  
  • باغ طیبہ میں سہانا پھول پھولا نور کا
  • مست بوہیں بلبلیں پڑھتی ہیں کلمہ نور کا
  •  
  • صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا 1
  •  
  • بارھویں کے چاند کا مجرا ہے سجدہ نور کا
  • بارہ برجوں سے جھکا اک اک ستارا نور کا
  •  
  • صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا 2
  •  
  • ان کے قصر قدر سے خلد ایک کمرہ نور کا
  • سدرہ پائیں باغ میں ننھا سا پودا نور کا
  •  
  • صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا 3
  •  
  • عرش بھی فردوس بھی اس شاہ والا نور کا
  • یہ مثمن برج وہ مشکوئے اعلیٰ نور کا
  •  
  • صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا 4
  •  
  • آئی بدعت چھائی ظلمت رنگ بدلا نور کا
  • ماہ سنت مہر طلعت لے لے بدلا نور کا
  •  
  • صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا 5
  •  
  • تیرے ہی ماتھے رہا اے جان سہرا نور کا
  • بخت جاگا نور کا چمکا ستارا نور کا
  •  
  • صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا 6
  •  
  • میں گدا تو بادشاہ بھر دے پیالہ نور کا
  • نور دن دونا تیرا دے ڈال صدقہ نور کا
  •  
  • صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا 7
  •  
  • تیرے ہی جانب ہے پانچوں وقت سجدہ نور کا
  • رخ ہے قبلہ نور کا ابرو ہے کعبہ نور کا
  •  
  • صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا 8
  •  
  • پشت پر ڈھلکا سر انور سے شملہ نور کا
  • دیکھیں موسیٰ طور سے اترا صحیفہ نور کا
  • تاج والے
  •  
  • صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا 9